جلوسوں کی گزرگاہوں،استقبالیہ کیمپوں اور محفل میلاد کے اطراف سیوریج کی نکاسی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ، وزیراعلیٰ ووزیربلدیات

اتوار 11 دسمبر 2016 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو نے ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کو ہدایت کی ہے کہ 12ربیع الاول کو شہر خصوصاًً ربیع الاول کے جلوسوں کی گزرگاہوں،استقبالیہ کیمپوں اور محفل میلاد کے اطراف سیوریج کی نکاسی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ، ان ہدایات پر ایم ڈی واٹربورڈ نے شہر خصوصاً ان مقامات پر پانی کی فراہمی اور سیوریج کی نکاسی کا خصوصی بندوبست کیا ہے ،ایم ڈی کی ہدایت پر واٹربورڈ کے صدر دفتر سوک سینٹر گلشن اقبال اور نائنتھ مائلز کارساز پر کوئیک رسپانس سینٹرز قائم کئے ہیں جو اس ضمن میں ملنے والی شکایا ت کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کریں گے ،پانی کی فراہمی سے متعلق ایگزیکٹیو انجینئر اور ٹینکرز اینڈ ہائیڈرنٹس سیل کے انچارج تابش رضا حسنین(فون نمبر03212000585) کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے جو پولیس ،رینجر کے علاوہ جلوسوں کے منتظمین اور استقبالیہ کیمپوں و محفل میلاد کی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گے جبکہ کوئیک رسپانس سینٹر پر متعدد واٹرٹینکرز موجود ہیں جو صرف ایک ٹیلی فون کال پر مقررہ مقام پر بھیج دیئے جائیں گے ،علاوہ ازیں کوئیک رسپانس سینٹر کے انچارجز شہباز بشیر ،اور طارق شاہ بخاری کو بنایا گیا ہے ان کے فون نمبر باالترتیب 03111200078،03118203942،اور 331-2435528ہیں جبکہ واٹربورڈ کے مرکزی کمپلینٹ سینٹر کے فون نمبر 021-99245138-40 پر شہری اور جلوس و میلاد کمیٹیوں کے ارکان فوری طور پر سیوریج سے متعلق شکایات کا اندراج کراسکتے ہیں جن پر فوری طور پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے گا ،اس ضمن میں ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز فہیم اختر زیدی تمام چیف انجنیئرز ،سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیدی ہیں،مزید برآں ایم ڈی واٹربورڈ نے 12ربیع الاول میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز ک ربیع الاول کے مبارک موقع پر شہریوں خصوصاً جلوسوں ، محفل میلاد کے منتظمین آئمہ کرام اور علمائے دین سے رابطے میں رہیں ، ان سے مختلف علاقوں خصوصاً میلاد النبی کے اجتماعات اور جلوسوں کی گزرگاہوںکے حوالے سے سیوریج کے مسائل اور پانی کی فراہمی کی صورتحال معلوم کریں ،جن جگہوں پر لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن نہیں وہاں واٹرٹینکروں کے ذریعے فراہمی آب ممکن بنائی جائے ، انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنگ انجینئر اپنے متعلقہ ڈی ایم سیز اور دیگر اداروں سے رابطے میں رہیں ، واٹربورڈ کا نکاسی آب کا عملہ بلاکسی وقفے کے 24گھنٹے مسلسل کام کرے گا ،سیوریج کی تمام مشینری کو فعال رکھاجائے ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران شہر کے سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کو چلانے کے لئے ہیوی جنریٹرز کا انتظام کیا گیا ہے ،شہر میں قلت آب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے واٹرٹینکرز سروس بھی پوری طرح متحرک ہے ، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ واٹربورڈ سے بھرپور تعاون کریں اور فراہمی و نکاسی آب کی شکایات واٹربورڈ کے شکایت مرکز اور کوئیک رسپانس سینٹرز کے فون نمبر ز پر درج کرائیں۔