مسلم لیگ (ن) کے حلقہ 121 سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد مقامی رہنمائوں اور کارکنان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

عنقریب کئی جماعتوں سے سیاسی ورکرز اوررہنماوں کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی میں شامل ہوگی ، سعید غنی، نجمی عالم، راشد ربانی کی پریس کانفرنس دیگر جماعتوں کے کارکنان پیپلزپارٹی کے ترقیاتی کاموں اورمنصوبوں سے متاثرہوکربلاول بھٹو کی قیادت پراعتماد کا اظہارکررہے ہیں

اتوار 11 دسمبر 2016 20:40

مسلم لیگ (ن) کے حلقہ 121 سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد مقامی رہنمائوں اور ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے حلقہ پی ایس 121سے تعلق رکھنے والے 40سے زائد مقامی رہنمائوں اورکارکنان کی بڑی تعداد نے اتوارکوپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اورکہا کہ بلاول بھٹو جیسا نوجوان قائد ہی اس ملک کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے ،پیپلزپارٹی کے رہنماوں سینیٹرسعید غنی ، نجمی عالم اورکوآرڈینیشن کمیٹی کے راشد ربانی نے اس موقع پردعوی کیا کہ عنقریب کئی جماعتوں سے سیاسی ورکرز اوررہنماوں کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی میں شامل ہوگی اورپی پی کراچی سے قومی وصوبائی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی۔

مسلم لیگ نون کے رہنماوں اورکارکنان کی پی پی میں شمولیت کے موقع پرپیپلزپارٹی میڈیا سیل میں تقریب ہوئی اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے لیگی رہنماوں ایم کے بابرآریان،ملک ربنواز چوہدری شمس تبریز دیگرکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی نے جس طرح عوامی خدمت کی ہے اسکی کراچی میں مثال نہیں ملتی ، ان کا کہنا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کے ترقیاتی کاموں اورمنصوبوں سے متاثرہوکربلاول بھٹو کی قیادت پراعتماد کا اظہارکررہے ہیں اورملیرمیں پیپلزپارٹی کوآئندہ انتخابات میں کامیابی دلائیں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹرسعید غنی نے لیگی کارکنا ن کا پیپلزپارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ جلد ماڈل کالونی میں مزید لیگی رہنما اورکارکنان پیپلزپارٹی جوائن کریں گے بلاول بھٹو کی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے بہت سی جماعتوں کے کارکنان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن راشد ربانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلاامتیازعوامی خدمت پریقین رکھتی ہے کراچی کی ترقی اورمسائل کے حل سے سندھ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک دوسرے پرالزام تراشی کرنے والوں کودنیا جانتی ہے ،ایک دوسرے پرالزامات عائد کرکے سیاست کرنے والے سب مجرم ہیں اوراپنی سیاست چمکانے کے لیے کراچی کے لوگوں کوایک بارپھردھوکہ دینا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹرسعید غنی کا کہنا تھا کہ آئین نے وزیراعظم اوروزیراعلی کومشیررکھنے کا اختیاردیا ہے مجھے سوشول سیکورٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس بلانے پرمحکمہ کے کرپٹ عناصران کے سہولت کارعدالت میں گھسیٹ رہے ہیں ، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اورعدالتی فیصلوں پرعمل بھی کریں گے مگرعدالتوں کوحقائق بھی مد نظررکھنا چاہیئں ۔

انہوں نے کہاکہ اگروزیراعلی کا معاون خاص یا مشیرہونا غلط ہے تو مفتا اسماعیل اوراعظم سہگل سمیت کئی شخصیات وزیراعظم کے معاون خاص یا مشیرکی حیثیت سے مختلف محکموں کی گورننگ باڈی کے چیئرمین بنے ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیسی کی گورننگ باڈی کا چیئرمین میں نہیں بلکہ کمشنرکراچی ہیں مگراس کے باوجود عدالتی فیصلہ دیا گیا میں اس کا احترام کرتا ہوں اورسرکاری اختیارات استعمال نہیں کروں گا مگرمیرے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد سیسی کے کرپٹ عناصرخوشیاں منارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگرمیں نے کوئی غلط کام کیا ہے تو مجھے پکڑا جائے میرے پاس سیسی میں اربوں روپے کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :