وزیراعلیٰ بلوچستا ن کی عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں پو لیس کوحفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

اتوار 11 دسمبر 2016 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے 12ربیع الاول (عید میلاد النبیؐ)کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو 12ربیع الاول کی تقریبات اور جلسوں کے روٹس کے فول پروف سیکورٹی اقدامات کرنے ، حساس اور عوامی مقامات پر اضافی نفری کی تعیناتی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے گشت میں اضافہ اور دیگر ضروری حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مقدس دن کی مناسبت سے معاشرے میں یگانگت ، مذہبی ہم آہنگی ، بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ کا درس دیتے ہوئے مذہبی اور فرقہ وارانہ منافرت کی سختی سے حوصلہ شکنی کریں

متعلقہ عنوان :