جماعت اسلامی انتخابی نشان ترازو کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی ،مقصود احمد

اتوار 11 دسمبر 2016 20:30

راولپنڈی۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں ،ہم اپنے جھنڈے اور انتخابی نشان ترازو کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے البتہ دینی جماعتوں کیساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے بھی ہم نے دروازے کھلے رکھے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزجماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس اجتماع میں ا میر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ،ْنائب اُمراء شیخ مسعود احمد ،ْ قاضی محمد جمیل اورڈاکٹر کاشف شیخ نے بھی اظہارخیال کیا۔اس موقع پر رضا احمد شاہ نے ضلعی نائب امیرجبکہ میاں ظفر یاسین نے امیر پی پی 10 ،ْحاجی یار محمد نے امیر پی پی 13 اور سید ارشد فاروق نے امیر پی پی 14 کا حلف اُٹھایا۔ میاں مقصود احمد نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ خدمت خلق اور رفاہی کاموں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔اپنی اپنی آبادیوں اور گلی محلے میںعوام کے ساتھ قریبی اور موثر رابطہ رکھیں ۔ سید عارف شیرازی نے کہا کہ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میںحضور نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :