جلدی امراض سے بچائو کے لیے وٹامن سی اور ای کی حامل غذائیں استعمال کی جائیں، ماہرین

اتوار 11 دسمبر 2016 20:30

راولپنڈی۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)جلدی ماہرین نے کہا ہے کہ انسانی جلد پر طویل خشک موسم کے اثرات سے بچنے کیلئے شہری وٹامن سی اور ای کی حامل غذائوں کو اپنے کھانے کا لازمی حصہ بنائیں اور پانی زیادہ سے زیادہ پئیں تاکہ جلد پھٹنے اور خشک ہونے کے دیگر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایک مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر عاطف حفیظ راجہ نے کہا کہ طویل خشک موسم کی وجہ سے فضا ء میں پراگندی بہت زیادہ پھیل گئی ہے اور ہوا میں ایسے اجزاء موجود ہیں جو انسانی جلد کو شدید متاثر کر سکتے ہیں ․ خشکی کی وجہ سے جلدی امراض میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جن سے بچنے کیلئے غذائی احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں اور کھانے میں ایسی سبزیاں ، پھل فروٹ اور جوسز شامل کئے جائیں جو وٹامن سی اور ای کے حامل ہوں ۔

علاوہ ازیں دن کے اوقات میں جتنا زیادہ ہو سکے پانی پیا جائے اور جلد کو بیرونی خشکی سے بچانے کیلئے اچھی کریمیں لگائی جائیں۔