آزاد کشمیر میں عید میلا د النبی ﷺ کا دن مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

اتوار 11 دسمبر 2016 20:20

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) پوری مسلم دنیا کی طرح آزاد کشمیر میں بھی عید میلا د النبیﷺ کا دن مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے‘ جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں اتوار کے روز مرکزی عید گاہ سے ریلی کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ریلی میں وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، صدر سیرت کمیٹی مظفرآباد صاحبزادہ سلیم چشتی، پیر میاں محمد شفیع جھاگوی، سیکرٹری جنرل سیرٹ کمیٹی عتیق احمد کیانی،علامہ لیاقت قادری، اور اہلیان شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی میں گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔راستے میں جگہ جگہ ریلی کا استقبال کیا گیا اور لوگ ریلی میں شامل ہوتے رہے۔ ریلی مرکزی عیدگاہ سے شروع ہو کر سنٹر پلیٹ، چہلہ بانڈی، بیلہ نور شاہ، گوجرہ ، چھتر دومیل، گھڑی پن، جلال آباد، طارق آباد سے ہوتی ہوئی اپر اڈہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے اختتام پر جاوید منان قرشی نے دعا کروائی۔

متعلقہ عنوان :