ہر سطح پر شفافیت مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،آزاد علی تبسم

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنانا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے ہر سطح پر شفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں اور ان اقدامات کے باعث حکومتی اموراور سروس ڈلیوری میں بہتری آئی ہے اور عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تمام بڑے ترقیاتی منصوبے شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ موجودہ حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ کرپشن کا ایک بھی سکینڈل اس کے دامن پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معروف امریکی جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قابل ستائش اقدامات کئے گئے ہیں۔