عدلیہ اور شہریوںکیلئے بنایا گیا’ ’کیس فلو مینجمنٹ سسٹم ‘‘چند ہفتوں میں فعال ہو جائے گا ، ڈاکٹر عمر سیف

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) مشیروزیر اعلیٰ پنجاب برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وچیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ اعلیٰ و ماتحت عدلیہ کے لئے پی آئی ٹی بی کا تیار کردہ کیس فلو مینجمنٹ سسٹم چار سے چھ ہفتوں میں فعال ہو جائے گا اور کوئی بھی شخص آن لائن اپنے مقدمات کی تاریخ و دیگر تفصیلات سے آگاہ ہو سکے گا۔

وہ گزشتہ روزایوانِ اقبال میں منعقدہ لاہور ہائی کورٹ کی150ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان ظہیر انور جمالی، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ، ججز،وکلا ء اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کے تحت ویب سائیٹ ڈیزائن کی گئی ہے جبکہ جن لوگوں کی کمپیوٹر تک رسائی نہیں ہو گی ان کے لئے ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس سروس کا اجرا ء بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی دیگر شعبوں کی طرح سستے انصاف کی فراہمی میں بھی کافی معاون ثابت ہو رہی ہے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کے ویژن کی تکمیل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی ویب سائیٹ پر اب تک پونے تین کروڑ ہِٹ موصول ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ویب سائیٹ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :