ڈائمنڈ پینٹس لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ: ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2016ء میں شامل ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کے تعاون سے ہونے والی لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کے پول اے میں گارڈ گروپ /نیوایج کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، الائیڈ بینک میں عمران اختر،عمر اسجد ملہی اور ثاقب خان خاکوانی، باڑیز کی ٹیم میں نفیس باڑی، جمیل الرحمان باڑی، حمزہ مواز خان اور راجہ سمیع اللہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گروپ بی کی ٹیموں میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث، میر شعیب احمد اوراینڈرس کرسپو، بی بی جے پولو ٹیم میں احمد زبیر بٹ، عبدالرحمان منوں، بلال حئی اور شاہ قبلائی عالم جبکہ حبیب میٹرو لائنز کی ٹیم میں سید آن رضوی، ممتاز عباس نیازی، راجہ تیمور ندیم اور احمد علی ٹوانہ شامل ہیں۔ ڈائمنڈ پینٹس کے ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب کا شمار دنیاکے بہترین پولو کلبوں میں ہوتا ہے یہاں پولو دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :