ڈائمنڈ پینٹس لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 13 دسمبر سے شروع ہو گی

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2016ء 13 دسمبر سے شروع ہو گی۔ آٹھ گول پر مشتمل چیمپئن شپ میں لاہور پولو کلب کی چھ ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کا کہنا ہے کہ لاہور اوپن پولو کلب کا ایک شاندار اور ریگولر ایونٹ ہے جسے سپانسر کرکے خوشی ہوئی ہے۔

پاکستان کی نمبر ون قومی برانڈ ہونے کے ناطے یہ ڈائمنڈ پینٹس کا معاشرتی فرض ہے کہ وہ کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے ۔ میر شعیب احمد کا کہنا ہے کہ پولو ایک دلچسپ کھیل ہے مستقبل میں بھی پولو کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔ پول اے میں گارڈ گروپ /نیوایج، الائیڈ بینک اور باڑیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں ڈائمنڈ پینٹس، بی بی جے پولو اور حبیب میٹرو لائنز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

13 دسمبر بروز بدھ کو پول اے میں گارڈ گروپ /نیوایج کا مقابلہ الائیڈ بینک کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوپہر تین بجے پول بی میں بی بی جے پولو ٹیم اور حبیب میٹرو لائنز کے درمیان میچ ہوگا۔ جمعرات 15 دسمبر کو دوپہر دو بجے پول ون کے پہلے میچ ہارنے والی ٹیم کا میچ باڑیز سے جبکہ تین بجے پول بی میں سے ہارنے والی ٹیم کا ڈائمنڈ پینٹس کے ساتھ میچ ہوگا۔ جمعہ 16 دسمبر پول اے سے جیتنے والی ٹیم کا میچ باڑیز سے جبکہ پول بی کی جیتنے والی ٹیم کا ڈائمنڈ پینٹس سے مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :