وزیراعلیٰ پنجاب کی استنبول دھماکوں کی شدید مذمت‘قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر اظہار افسوس

ترک عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،شہبازشریف

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونیوالے دھماکوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے دھماکوں میں پولیس اہلکاروں اور دیگر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ ہم دکھ کی گھڑی میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں اورہماری تمام ترہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم ترک عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور ان سفاک درندوں کا کوئی مذہب نہیں۔

متعلقہ عنوان :