دامن کرپشن سے پاک ہے‘ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا‘ وزیراعظم کی قیادت میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے ‘ میرٹ اور شفافیت حکومت کا طرہ امتیاز ہے‘پاکستان کرپشن کیخلاف کامیاب کوششیں کرنیوالاجنوبی ایشیاکا واحد ملک ہے،امریکی جریدے نے بھی حکومتی اقدامات کو سراہا ہے
2017ء کے آخر تک ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل بجلی گرڈ میںشامل ہونے سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب
اتوار 11 دسمبر 2016 20:00
(جاری ہے)
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے تمام بڑے ترقیاتی منصوبے شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنانا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ شفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا گیا ہے اور پنجاب میں گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے 3 منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔نچلی سطح سے اوپر تک کرپشن اوربدعنوانی کے خلاف زیروٹالرنس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششیں کرنے والاجنوبی ایشیاکا واحد ملک ہے۔امریکی جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے بھی موجودہ حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں اور قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت سمجھ کردیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح پر صرف کی جا رہی ہے۔انہو ںنے کہا کہ کی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی جانب نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور محنت،امانت اوردیانت جیسے سنہری اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔انہو ںنے کہا کہ2017ء کے آخر تک توانائی کے منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل بجلی گرڈ میںشامل ہو گی جس سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی جبکہ گیس پاور پراجیکٹس کی تکمیل سے نہ صرف 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی بلکہ صارفین کو سستی بجلی بھی ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.