تمام مکاتب فکر کے علماء کرام عید میلاد البنی ﷺ کے موقع پر مثالی امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھیں ،ڈی سی او

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

خانیوال۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ڈی سی او زید بن مقصود نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ او رپولیس نے محرم الحرام کی طرح عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر بھی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات بہترین کیے ہوئے ہیں تاکہ کسی شرپسند کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کا موقع نہ مل سکے ‘تمام مکاتب فکر کے علماء کرام محرم الحرام کی طرح عید میلاد البنی ﷺ کے موقع پر مثالی امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھیں ۔

انہوں نے یہ بات ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی فریحہ تحسین ‘ایس پی انوسٹی گیشن نعیم الحسن بابر ‘ڈی او سی افتخار علی ‘چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز لیاقت علی ‘عمران عصمت ‘مہر امجد سلیم سرگانہ ‘عفیفہ شجیعہ ‘ایس ڈی پی اوز سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی ۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے مزید کہاکہ جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات کا خاتمہ اور سڑکو ںکی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔اجلاس میں تمام مکاتب فکرکے علماء کرام نے مختلف تجاویز پیش کیں اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔آخر میں سینئر صحافی فیاض اسلم چوہدری کی والدہ اور چترال طیارہ حادثہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :