دکاندار اشیاء خوردونوش کی مصنوعی قلت اور زائد نرخ وصول کرنے سے گریز کریں،ڈی سی او

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

خانیوال۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ڈی سی او زید بن مقصود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ،دکاندار اشیاء خوردونوش کی مصنوعی قلت اور زائد نرخ وصول کرنے سے گریز کریں اور اگر کوئی دکاندار گراں فروشی کرتے پکڑا گیا تو اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ‘ملاوٹ مافیا بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں متعلقہ افسران ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیں ۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ‘ڈی او انڈسٹریز زبیر عباسی ‘سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز ‘ٹریڈ چیمبرز ‘انجمن کریا نہ فروش ودیگر متعلقہ تنظمیوں کے عہدیدارا ن نمائندگان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے اجلاس میں ہدایت کی کہ ملاوٹ مافیا اور مہنگے داموں دودھ فروخت کرنیوالوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جائے ۔

اجلاس میں کھانے کی مختلف اشیاء کے نرخ ازسرنو مقرر کیے گئے جن میں دال ‘چنا باریک کے نرخ 136‘دال ‘چنا موٹی 144‘دال ماش چمن 165‘دال مسور باریک 128‘دال مسور موٹی 90‘دال مونگ دھلی ہوئی 96‘چناسیاہ 138‘چاول سپرکرنل کچی و پکی باسمتی 78‘چاول سپر کرنل پرانی 88روپے جبکہ چنا سفید باریک 140‘چنا سفید موٹا 160‘بیسن 140‘میدہ /سوجی 40‘چینی 60‘سرخ مرچ 180روپے فی کلو مقرر کیے گئے ۔ڈی سی او نے ہدایت کی کہ دکانوں پر اشیاء کے نرخوں کی مکمل مانیٹرنگ بھی کی جائے اور دیکھا جائے کہ دکاندار مقررہ نرخوں پر اشیاء فروخت کررہے ہیں یا نہیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :