تیزرفتار موٹرسائیکل رکشہ درخت سے ٹکرایا گیا‘ایک شخص جاں بحق،دوزخمی

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

ملتان۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) شجاع آباد روڈ پر تیزرفتار موٹرسائیکل رکشہ درخت سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوشدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق شجاع آباد روڈ پر آدھی بارہ سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل رکشہ تیزرفتارکے باعث بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میںموٹرسائیکل رکشے پر سوار سعید احمد ولد اللہ بخش جاں بحق ہوگیا جبکہ دوافراد سعید احمد ولد احمد بخش اور محمد نوازشدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طورپر نشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :