پانی ‘سیوریج اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا پڑے گا، میئرساہیوال

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

ساہیوال۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ساہیوال کے پہلے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے میئر اسد خان نے کہاہے کہ ساہیوال میںپانی ‘سیوریج‘ تجاوزات اور‘ٹریفک کے بے ہنگم نظام جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا بلا مقابلہ منتخب ہونا مسلم لیگ ن اور اپنے ساتھی چیئر مینوں کی حمایت کا نتیجہ ہے میں ،مسلم لیگ ن اور اپنے ساتھی چیئرمینوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن لوگوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور میںان کو مایوس نہیں کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے انکے مسائل کے حل کے لیے رابطہ رکھوں گا، اس موقع پر یو سی چیئرمین ملک یونس گو گا نے نو منتخب میئر اسد بلوچ کو مبارکباد دی اور اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :