دیپال پور: مختلف ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

دیپالپور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ہو گئی.تفصیلات کے مطابق پہلے حادثہ میں چک موضع اکبر اکا رہائشی محمد اسحاق موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی نذیر احمد کے ساتھ گوگیرہ روڑ نور شاہ کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے محمد اسحاق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ نذیر احمد شدید زخمی ہو گیا،دوسرء حادثہ میں دیپال پور کا رہائشی چوہدری نعیم موٹرسائیکل پر پاکپتن روڈ پر جا رہا تھا کہ چک املی موتی کے قریب دوسرے تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

چوہدری نعیم کو رسکیو۔1122ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا،تیسرے حادثہ میں روھیلہ تیجے کا رہائشی محمدرفیق اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار دوسرے موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :