12 ربیع الاول کے موقع پر گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی کا پیغام

اتوار 11 دسمبر 2016 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی نے عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اس لئے جہاں اسلام ہوگا وہاں امن بھی ہوگا ،اسلامی معاشرہ پر امن ہوگا تو دنیا کی قومیں خود بخود اسلام کے پیغام کو سمجھیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ سے سچی محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتاہے۔

رواداری ، بھائی چارہ ، اخوت ، محبت اور ایثار اسلام کا درس ہے حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ ہم سب ملکر حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کو اپنائیں اور بلا کسی تفریق کے انسانیت کے لئے کام کریں یہی پیغام ہمارے پیارے نبی ﷺ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ساری کائنات باالخصوص عالم اسلام کے لئے انتہائی خوشی اور مسرت کا دن ہے کیونکہ اس دن دوجہانوں کے سردار اور رحمت للعالمین کی آمد ھوئی۔

متعلقہ عنوان :