کراچی میں عید میلاد النبیﷺ (آج )انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

شہر بھر سی400سے زائد جلوس و ریلیاں برآمد ہونگی،صبح بہاراں کا آغاز مساجد میں قران خوانی ،اجتماعی دعائوں اور درود و سلام سے ہوگا شہر بھر میں میلاد کی محافل منعقد کی جائینگی جس سے علماء کرام خطاب کرینگے ،اس موقع پر حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے میں سیرت النبی کانفرنس ہونگی ،میلاد مصطفی کی خوشی میں پورے کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے ،سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں عید میلاد النبیﷺ آج (پیر کو)انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔ شہر بھر سی400سے زائد جلوس و ریلیاں برآمد ہونگی،صبح بہاراں کا آغاز مساجد میں قران خوانی ،اجتماعی دعائوں اور درود و سلام سے ہوگا۔شہر بھر میں میلاد کی محافل منعقد کی جائینگی جس سے علماء کرام خطاب کرینگے ۔

اس موقع پر حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔اخبارات و رسائل عید میلا النبی کی منابست سے خصوصی مضامین و آرٹیکل شائع کریںگے ۔شہر میں سیرت النبی کانفرنس ہونگی ۔میلاد مصطفی کی خوشی میں پورے کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے ،سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔عید میلاد النبی کے شرکاء کے لیے مرکزی استقبالیہ کیمپ نمائش چورنگی پر لگایا گیا ہے، عید میلا النبی کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی بھر پور اہتمام کیا گیا ہے جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر کیمپ اور سبلیں لگائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

عید میلاد النبی کے موقع پر عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی ،ترقی و خوشحالی وامن کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جائینگی ۔12ربیع الاول مرکزی جلوس عید میلاد اٰ لنبی آج 3بجے سہ پہرنیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈسے علامہ شاہ عبد الحق قادری ،علامہ کو کب نو رانی اوکا ڑوی ،مولانا ودیگر علماء کی قیادت میں نشتر پارک کے لئے روانہ ہوگا۔

جلسہ عید میلاد النبی ٹھیک 5بجے شام نشتر پارک میں ہو گا۔جما عت اہلسنّت کے قائدین علامہ شاہ عبد الحق قادری ،مولانا ابرار احمد رحمانی ،صوفی حسین لاکھانی نے کہا کہ جشن میلاد مصطفیا کو شا یا ن شا ن طو ر پر منا نے کی تیا ریا ں زور و شو ر سے جا ری ہیں،پاکستان مصطفی جانِ رحمت کے چاہنے والوں کی سرزمین ہے ملک کے درودیوار ہمیشہ درودو سلام سے گونجتے رہیں گی۔

عظمتِ مصطفی کے پر چم کو بلند رکھنے کیلئے لبیک یا رسو ل اللہا کی صداؤں میں 12 ربیع الاول میلا د النبی کے جلو سوں اور جلسوں میں بھر پو ر شرکت کریں گے۔ علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ نبی کریم کی ولا دت کا جشن منانا ایمان کی دلیل ہے، پیغمر اسلام کی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ میلا د النبی کے جلوس اور محافل میں شر کت کر کے پیا رے مصطفی سے والہا نہ عقیدت کا بھر پور اظہار کریں ۔

انہو ں نے کہا کہنبی کریم کی زندگی ہر دور کے انسانوں کیلئے قابل تقلید ہے اسوہٴ رسا لت امن و سلامتی ،انسانی فلاح و ترقی کی راہ دکھا تا ہے۔ قائدین نے کہا کہ کوئی سازشی قوت ،دہشت و بد امنی ہمیں جشن میلاد منانے سے نہیں روک سکتی،عظمت مصطفی پر مر مٹنے کا جذبہ رکھنے والے لوگ موجود ہیں، میلا د کے تمام جلو س روایتی روٹ کے مطابق نکلیں گے جس میں کو ئی تبدیلی نہیں ہو گی ۔

انہو ں نے واضح کیا کہ غلامان مصطفی کسی دہشت گرد ی ،بدامنی ،خو ف و ہراس سے ہر گز گھبرانے والے نہیں ہیںنبی کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں میلا د النبی کا جشن جاری رہے گا ۔ نیز عید میلاد النبی ا کے مرکزی جلسہ گاہ نشتر پارک کے انتظامات کے سلسلے میں جماعت اہلسنّت کراچی کے رہنماؤں نے نشتر پارک کا دورہ کیا اور انتظا ما ت کے حوالے سے جا ئزہ لیا ۔ رہنمائوں نے کہا کہ عید میلا د النبی اکے مو قع پر قیا م امن ،بجلی کی بلا تعطل فرا ہمی اور بلدیا تی سہو لیا ت کو یقینی بنا نا حکو مت و انتظا میہ کی بنیا دی ذمّہ داری ہے جس میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی نہ برتی جائے ۔

متعلقہ عنوان :