صفدر آباد‘دھند کے باعث ڈمپر اور کا ر کے تصادم، پولیس اہلکارجاں بحق

اتوار 11 دسمبر 2016 19:50

صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) دھند کے باعث ڈمپر اور کا ر کے تصادم میں پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ اے ایس آئی محمد صدیق ڈیوٹی کر کے لاہور سے اپنی گاڑی پر فاروق آباد آ رہاتھا کہ فاروق آباد روڈپر جھامکے کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کا ر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار اے ایس آئی محمد صدیق جاںبحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :