ملک الزامات اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ،ْ مریم اورنگزیب

بلاول بھٹو زر داری کو مطالبات پیش کرنے ہیں تو سندھ حکومت کے سامنے پیش کریں ،ْ گفتگو

اتوار 11 دسمبر 2016 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک الزامات اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ،ْ بلاول بھٹو زر داری کو مطالبات پیش کرنے ہیں تو سندھ حکومت کے سامنے پیش کریں۔ وہ اتوار کے روز سہ پہر راولپنڈی میں پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ شروع کرکے پاکستان کو ترقی پسند اور بہتر ملک بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا بڑی حد تک خاتمہ کردیا گیا ہے اور اس بات کا ثبوت یہ حقائق ہیں کہ لوگ اب بلاخوف وخطر عوامی مقامات اور پارکوں کا رخ کررہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ملک سے اس ناسور کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو میٹرو بس کا تحفہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک بھر میں کئی ہسپتال قائم کرنے اور کراچی میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت تمام صوبوں میں یکساں رفتار سے ترقیاتی کام یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات اور صحت کے بیمہ کی سکیمیں عوامی بہبود کیلئے حکومت کی کوششوں کی عکاس ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ترقی کا سفر طویل ہے مگر ہم عوام کے روشن مستقبل کیلئے اس راستے پر مسلسل آگے بڑھ رہے ہیںانہوںنے کہاکہ ملک میں اب صرف دوہزاراٹھارہ کی تاریخ آئیگی ،اس سے پہلے کوئی تاریخ نہیں ، ملک میں کنٹینر اور انتشار کی سیاست کی اب کوئی جگہ نہیں، اب صرف وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کا سفر ہوگا انہوںنے کہاکہ توڑ پھوڑ کی سیاست ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتی۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو طریقہ کار کے تحت مطالبات منوائیں وہ اپنے مطالبات سندھ حکومت کو پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :