صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کا اچانک دورہ
غیر حاضر سینئر میڈیکل آفیسر کے خلاف انکوائری اور ڈسپنسر کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت
اتوار 11 دسمبر 2016 19:50
(جاری ہے)
شعبہ ایمرجنسی کے معائنہ کے دوران لیبارٹری بھی بند تھی جس کے بارے میں بتایا گیا کہ اتوار کی وجہ سے ڈائیگناسٹک لیبارٹری بند ہے۔
اس موقع پر مریضوں نے شکایت کی کہ وہ مارکیٹ سے اپنے ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔مزید براں سی سی یو میں پانچ کارڈیک مانیٹر ز میں سے دو خراب پائے گئے۔خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ پر اپنی انتہائی ناپسندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ ایمر جنسی کی لیبارٹری کسی بھی صورت بند نہیں ہوسکتی اورایمر جنسی مریضوں کو ہر قیمت پر ادویات ہسپتال کی طرف سے فراہم کی جائیں۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے رخصت پر ہونے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اوجھنگ کوہدایت کی کہ ہسپتال کے تمام معاملات کے بارے میں فوری طور پر انکوائری کی جائے اوراس بات کی بھی تصدیق کی جائے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحریری طور پر چھٹی لے کر گئے ہیں یا نہیںٖ خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ تمام صورتحال کے بارے میں تحقیقات کرکے چوبیس گھنٹے میں انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔اس موقع پر صوبائی وزیرکاکہنا تھا کہ وہ تمام ڈی ایچ کیو اورٹی ایچ کیوہسپتالوں کے ہنگامی دورے کررہے ہیں اور جہاں بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی پائی گئی اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.