قلم کار پاکستان کا اہم ترین اثاثہ ہیں،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ

نوجوان شاعر و صحافی عمیر علی انجم کی نئی کتاب ’’تم یاد آئے‘‘ کی آمد پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قلم کار پاکستان کا اہم ترین اثاثہ ہیں۔ ہمیشہ سے معاشرے کی تخلیق میں شاعروں اور ادیبوں کا بہت اہم کردار رہا ہے ہمارے قلم کار پوری دنیا میں پاکستان کی شناخت ہیں ۔ نوجوان شاعر عمیر علی انجم کی شاعری میں معاشرے کا کرب واضح دکھائی دیتا ہے انہوں نے زندگی کے مختلف پہلوئوں کو اپنی شاعری میں بیان کیا ہے، ان کی نئی کتاب ’’تم یاد آئے‘‘ کی آمد پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف نوجوان شاعر ، صحافی اور ریڈیو براڈ کاسٹر عمیر علی انجم سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا، اس مو قعہ پر ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ وزیر ٹرانسپو رٹ محمد شبیہ صدیقی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوجوان پاکستان میں ہر شعبے مں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ معاشرے کی تبدیلی میں تعلیم کا کردار بہت اہم ہے نوجوان اپنی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ وہ دنیا بھر میں ملک اور قوم کا نام روشن کرسکیں، انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی صوفیوں کی دھرتی ہے۔ اس دھرتی نے سچل سرمست ، شاہ عبدالطیف بھٹائی اور شیخ ایاز جیسے عظیم تخلیق کاروں کو جنم دیا ہے اور آج بھی قلم کار انہی عظیم شخصیات کی پیروی کرتے ہوئے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔ ناصر حسین شاہ نے کہاکہ امید ہے آئندہ بھی عمیر علی انجم جیسے مزید نوجوان آگے آئیں گے اور اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :