آوران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کونسلر سمیت دو افراد جاں بحق

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) ضلع آوران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کونسلر سمیت دو افراد جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق اتوار کے روز ضلع آوران کے علاقے مانجھی بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے کونسلر مولابخش اور دکاندار محمد بخش موقع پر جاں بحق ہوگئے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لا شیں ورثاء کے حوالے کردی گئی لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔