نا اہل حکمرانوںنے اپنے دفاع کے لیے اپنے چمچوں اور کڑ چھوں کی فوج ظفر موج بھرتی کی ہوئی ہے ‘یاسمین راشد

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوںنے اپنے دفاع کے لیے اپنے چمچوں اور کڑ چھوں کی فوج ظفر موج بھرتی کی ہوئی ہے جو مال بنائو پالیسی پر لگی ہوئی ہے، نااہل لیگ نے پاکستان کو سخت نقصان پہنچایا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شریف خاندان ا یسے لوگوں کو نواز تا ہے جو شریف فیملی کی ناکامیوں پر پردہ ڈالتے ہیں اور دن رات ان کی خوش آمد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں اضافے سے عوام کو63لاکھ کامزیدٹیکہ لگا دیا ہے، پہلے وزراء کی مایو س کن کارکردگی صوبے کی عوام کے سامنے ہے۔ شہباز شریف نے پنجاب میں ریوڑیوں کی طرح وزارتوں کی لوٹ سیل لگارکھی ہے آج پنجاپ کرپشن کا گڑ بن چکا ہے تمام وسائل صرف تختے لاہور پر پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے جبکہ عوام ان حکمرانوں سے سخت تنگ آچکے ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ مار، بد امنی، بھوک ،افلاس ،غربت ، بے ورزگاری اور مہنگائی کے سواکچھ نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے والے حکمران قوم سے کیسے مخلص ہو سکتے ہیں انہو ں نے مز ید کہا کہ قوم کی نظر یں سپر یم کور ٹ پر لگی ہو ئی ہیں نوازحکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے خوش ہونے والے عنقر یب چور لٹیرے جیلو ں میں ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :