علی اکبر گجر کی طرف سے خواجہ سعد رفیق کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کی طرف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے اعزاز میں گلشن جمال میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے بھاری نمائندگی تھی جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ،صوبائی جنرل سیکریٹری سینیٹر نہال ہاشمی، اراکین سندھ اسمبلی حاجی شفیع جاموٹ، محترمہ سورٹھ تھیبو، حاجی امین مانا،سردار اسلم گبول،مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا، جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر، میڈیا کوآرڈینیٹر عبد الحمید بٹ، نور خان اخوندزادہ،ضلعی صدور سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، جنرل سیکریٹری اسلم خٹک، رانا صفدر جاوید، سردار نذیر جوائنٹ سیکریٹری صوبائی جوائنٹ سیکریٹری حاجی صالحین، جاوید ارسلا خان، شاہد رانا،پروین بشیر، اسد عثمانی، اقبال خاکسار، فہد بٹ، خواجہ نیئر، خرم بھٹی، افتخار گھمن شاہد آرائیں، نثار شاہ، تنویر جدون، رانا شکور،، ڈاکٹر گل رعنا، اقبال بیگم، کرامت چوہان،چیئرمین چوہدری اسد حسین، ندیم آرائیں، چوہدری نواز اولکھ، وقار تنولی، پرویز تنولی، رفیق خان، رانا وارث، حبیب الرحمن، محمد فاضل عباسی، نجیب اللہ نیازی، راجہ مہربان، کامران شاہ،رانا عارف، قاسم میندرو، فردوس ا عوان،محمد حسین چانیا، چوہدری اکرم، شاہد آرائیں، نعیم خان، وسعت اللہ خاں اور وحید رزاق، عابد گجرنمایاں تھی․ تقریب کے شرکاسے سید منور رضا، سینیٹر نہال ہاشمی، سید شاہ محمد شاہ کے خطاب کے بعد مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں عشائیے کے انعقاد پرعلی اکبرگجر کا شکریہ ادا کرنے کے بعد شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال سے آنے والے پی آئی کے طیارے کے حادثے میں جانبحق ہونے والوں کے لئے دعا کی․ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے وفاق صوبائی وزیر اعلی کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے وزیر اعلی سندھ اچھے آدمی ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ سندھ کی حکمران جماعت وزیر اعلی سندھ کو کام کرنے دیتی ہے یا نہیں․ سندھ کے حالات دیکھ کر کراچی میں گند گی کے ڈھیر دیکھ کر دل دکھتا ہی․ دھرنا دینے والوں کو سندھ کے عوام کی حالت زار پر توجہ دینی چاہئیی․ ہمارے برخوردار ذوق شوق سے لاہور کے دورے کریں ان کے لاہور آنے سے ہمارا فائدہ ہوتا اس لئے برخوردار لاہور آتے رہا کریں کیونکہ اس سے پہلے کھلاڑی سیاست دان بھی بہت دھرنے دے چکے ہیں․ اس لئے جو بھی گالی اور گولی کی سیاست کرے گا اس کا حشر سب دیکھ سکتے ہیں․ گولی کی سیاست کرنے والوں کو کراچی میں اب کوئی نہیں پوچھتا اور گالی دینے کی سیاست کرنے والا بھی اپنے انجام کو پہنچ چکا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کراچی کے شہریوں کو بھتے ، بوری بند لاشوں اور بد امنی سے نجات دلائی لیکن کراچی میں امن قائم کرنے پر ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کردیا جاتا ہی․ مہاجر کی سیاست کرنے والے ہی نہیں ہم بھی مہاجر ہیں ہمارے آبائو اجداد نے ہندوستان سے ہجرت کی اور پنجاب میں آ بسے لیکن ہم نے گولی ، گالی اور تعصب کی سیاست نہیں کی؛ سندھ اور کراچی کی بد حالی کے ذمہ دار سندھ کے موجودہ اور ماضی کے حکمران ہیں․ سندھ کی صوبائی حکومت کے پاس کوئی میگا پروجیکٹ نہیں․ خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برخوردار لاہو آتے جاتے رہا کریں ہم بھی سندھ کا رخ کر رہے ہیں سندھ میں میاں محمد نواز شریف کا بڑا ووٹ بینک ہے کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے لوگ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں․ وقت آگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن سندھ کی سیاست میں پورے قد کے ساتھ کھڑے ہوجائے مستقبل آپ کا ہی․ پیپلز پارٹی کی حکومت کو کوئی ملک پینتالیس پیسے قرض دینے کو تیار نہیں تھا لیکن آج میاں محمد نواز شریف کی حکومت کو پینتالیس ارب کے منصوبے ملے ہیں․ ّآج ریلوے، پی آئی اے، موٹروے، گوادر پورٹ عوام کے خوابوں کی تعبیر ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن پارٹی کو منظم کرنے کے لئے متحد ہوجائیں نواز شریف کا پیغام لے کر گھر گھر پھیل جائیں دیکھیں گے کہ سندھ آپ کو کتنی محبت دیتا ہی․ کیونکہ کراچی اور سندھ کو مسلم لیگ(ن) کی ضرورت ہے ․ آپ آگے بڑھیں اور سندھ کو متبادل قیادت دیں․ تقریب کے اختتام پر میزبان علی اکبر گجر نے خواجہ سعد رفیق اور تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :