پانامہ لیکس پر تمام دلائل عدالت کے سامنے آچکے ہیں ہمارا کمزور عدالتی نظام ہے اس کے باوجودہم پر امید ہیں ‘نعیم الحق

فیصلہ عو ام کے حق میں آئے گا اور نواز شریف نااہل ہونگے ،پوری قوم کر پٹ حکمرانوں کے خلاف فیصلے کا انتظار کر رہی ہے‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا کہ ہم عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے ریت میں چھپے نئے ہیروز کو تلاش کر رہے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو یہ موقع فراہم کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے میدان میں آئیں،پی سی بی کا نظام گل سڑ چکا ہے اسے تبدیل کرناکی اشد ضرورت ہے ،کرکٹ ، ہاکی ، سکواش،سنوکر کا پاکستان چیمپین تھا مگر بد قسمتی سے سیاسی تقرریوں کی بدولت پاکستان میں کھیل زوال پذ یر ہوچکے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں کھیلوں کا فروغ ہو اور بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر کھلاڑی اوپر آئیں ، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے لیکن اسے تلاش کرنے کی ضرورت ہے اسی لیے پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر کرکٹ کے کھیلوںکے فروغ کے لیے بے پناہ محنت اور اقدامات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ عمران خان ٹی ٹوئنٹی سپر لیگ ٹورنامنٹ کا کامیا ب انعقادکرنے پر عمرخیام اوران کی ٹیم کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں جو کہ اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر اسے کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ نعیم بخاری نے پانامہ لیکس پر تمام دلائل مکمل کر لیے تھے عدالت کے سامنے تمام ثبوت اور حقائق سامنے آچکے ہیں لیکن ہمارا کمزور عدالتی نظام ہے اس کے باوجودہم پر امید ہیں کہ فیصلہ عو ام کے حق میں آئے گا اور نواز شریف نااہل ہونگے ،پوری قوم کر پٹ حکمرانوں کے خلاف فیصلے کا انتظار کر رہی ہے،نئے چیف جسٹس کے سامنے از سر نو دلائل دیںگے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت روزانہ 7 ارب روپے قرض لے رہی ہے اور 4 ارب روپے سود ادا کیا جا رہا جا رہا ہے ، حکمران اپنے منظور نظر لوگوں کو نواز رہے ہیں پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کے لیے بھر پور جدوجہد جاری رکھے گی،عدالت کے اندر قانونی جنگ لڑیں گے ۔ باہر بھی پی ٹی آئی عوام سے رابطے میں رہے گی اور منگل کے روز پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں شیڈول طے کیا جائے گا بڑے جلسوں سے عمران خان خطاب کر یں گے ۔

اس موقع پر ایم پی اے سعدیہ سہیل ، عاطف چوہدری، ملک فاروق ، عامر بٹ ، رانا اختر حسین ، عامر قریشی، شہریار عثمان صدیقی، میاں عثمان ، عدیل جوئیہ ، عاطف نیازی، شہزادی اورنگزیب فاطمہ عثمان، صائمہ شوکت ، اشتیاق ملک، ثمینہ مانو، صباء بٹ، رضی ، جاوید ڈھلوں ،عرفان بٹ، عمیر افضل ، نبیل، طارق ، سمیرا بتول، فہد شہزاد سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

عمرخیام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے عمران خان کی ہدایت پر ملک سے نوجوان کھلاڑیوںکے لیے پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے اور جلد ہی ہم نئے کھلاڑیوں کو آگے لے کر آئیں گے جو آنے والے وقت میں ملک کا نام روشن کریںگے ،ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کویکساں موقع فراہم کریںتاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوں،ہماری اس کوشش سے متوسط اور غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو موقع ملے گا اور ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر کے ذیر اہتمام 6 ٹیموں پر مشتمل عمران خان ٹی ٹوئنٹی سپرلیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں آج 2 ٹیموں عمران فائٹرز اور عمران آئیکون کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ عمران آئیکوں 190 رنز کا ٹارگٹ 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان سے پورا کر کے 3 وکٹوں سے جیت لیا گیا ۔ اس سپر لیگ کا فائنل اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جس میںعمران خان مہمان خصوصی ہونگے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کرے گے۔