نوشہرہ میںانسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر واک کا انعقاد

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

نوشہرہ۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) نوشہرہ میںانسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر واک ‘ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ ز اُٹھارکھے تھے جس پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر عبدالحمید خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود کرہے تھے اس موقع پر ڈی ای او ایجوکیشن فیاض خان، پرنسپل سیف الرحمن بھی موجود تھے واک کے شرکاء گورنمنٹ ہائی سکول سے ہوتے ہوئے شوبرا چوک تک اور واپس گورنمٹ ہائی سکو ل پہنچے جہاں پر سکول طلبا سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالحمید خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسودنے کہا کہ کرپشن ایک ناسور بن چکا ہے اور اس کا علاج اب وقت کا تقاضا ہے اگر ہم نے اپنے ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہ کیا تو ہماری آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی اور ہمیں بحیثیت مسلمان بھی کرپشن کے خاتمے اور خود بھی کرپشن نہ کرنے کا عزم کرنا ہوگا کیونکہ ہمارا مذہب اسلام بھی بدعنوانی کے خلاف درس دیتا ہے۔