ہنگو ‘ تین روزہ انسدادی پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل ‘ایک لاکھ9ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

ہنگو۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ہنگو میں تین روزہ انسدادی پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل۔یونیسیف کے زیر اہتمام 94ایریا انچارجز کو پولیو فرائض کی ادائیگی کی تربیت کا مرحلہ بھی مکمل۔انسدادپولیو مہم کے دوران مجموعی طور پ 402ٹیمیں تشکیل دے کر 1لاکھ9ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں سال 2016کی آخری این آئی ڈی تین روزہ انسدادپولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

19تا 22دسمبر تین روزہ مہم کیلئے 94اہلکاروں کوعالمی ادارہ یونیسیف کے تربیتی ماہرین کی زیر نگرانی 4روزہ تربیت دی گئی ۔ڈی ایچ سی ایس او یونیسف طیب الرحمان اور پولیو پروگرام کے ڈسٹرکٹ سپر وائزر حاجی عبد الرحمان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں342موبائل،38فیکسڈ اور 22ٹرانزٹ ٹیمیں ،یونیسیف کے 10سوشل موبلائزر اور 75عارضی تحصیل مانیٹرنگ آفیسرز کی موجودگی میں 94ایریا انچارجز کی نگرانی میں1لاکھ 9ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو نہایت مہلک مرض ہے اور پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو پولیو کے خلاف جہاد میں بڑ ھ چڑ کر حصہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے علماء کرام ،والدین اور صحافی برادری اور علاقہ عوام کا تعاون نا گزیر ہے۔انہوں نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے پولیو عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :