دنیا بھر میں ٹیکنیکل تعلیم کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے، شہرام ترکئی

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

صوابی۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) سینئر صوبائی وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ آج ٹیکنیکل ایجو کیشن کا دور ہے اس لئے دنیا بھر میں ٹیکنیکل تعلیم کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گورنمنٹ ٹیکنیکل وو کیشنل انسٹی ٹیوٹ یارحسین کے سنگ بنیا د کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی اور ایم پی اے محمد علی امیر صاحب بھی موجود تھے۔

شہرام خان ترکئی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے سب منصوبے اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے شروع کر رہی ہے ہماری حکومت کی پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارے بنا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ تا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے اپنے نام کی تختیاں تو لگا ئی مگر صرف کرپشن کر نے کے لیے باقی کچھ نہیں کیا سابقہ حکومتوں نے پختونوں کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں سوچا صرف اور صرف اپنے ترقی پر توجہ مرکوز رکھی جس کی وجہ سے پختون غریب سے غریب تر ہوتا چلا گیا جبکہ پختونوں کے نام نہاد لیڈر امیر ہوتے گئے ۔

(جاری ہے)

حکومت تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے ادارے بنانے چاہے تاکہ ان کا مستقبل بہتر بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :