سکولوں،کالجوںاوریونیورسٹیوںکی سطح پر20ہزارکریکٹربلڈنگ سوسائٹیاںقائم کی ہیں ،سعد الله خان

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

پشاور۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)قومی احتساب بیوروخیبر پختونخواکے ڈپٹی ڈائریکٹرسعداللہ خان نے کہاہے کہ جس طرح قائدملت محمدعلی جناح نے اپنی پہلی تقریرمیںبدعنوانی کوایک لعنت قراردیاتھااسی طرح آج بھی ہمیںبدعنوانی کونہ صرف ایک ناسورکی نظرسے دیکھناہے بلکہ اس کے تدارک کیلئے ہرفردکواپنی استطاعت کے مطابق کرداربھی اداکرناہوگا۔

انہوںنے کہاکہ بدعنوانی کے باعث ترقی اورخوشحالی کاسفربھی متاثرہوتاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پرسٹن یونیورسٹی پشاورمیںاتوار کے روزبدعنوانی کے تدارک کی مناسبت سے منعقد ہ سمینارمیںشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپرسٹن یونیورسٹی پروفیسراورطلباء وطالبات بھی کثیرتعدادمیںموجودتھے۔

(جاری ہے)

سعداللہ نے کہاکہ قومی احتساب بیورو ملک بھرمیںبدعنوان عناصرکیخلاف قانونی دائرہ اختیارمیںرہتے ہوئے ایک لائحہ عمل اختیار کیے ہوئے ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نیب کے چیئرمین قمرزمان چوہدری کی تجویزپرسارک ممالک کے انٹی کرپشن سربراہان کاسمینار منعقدکیاگیاکیونکہ بدعنوانی کسی ایک ملک کامسئلہ نہیںیہ ایک ایساوائرس ہے جوملک کی مستحکم بنیادوںکودیمک کی طرح چاٹ رہاہے۔انہوںنے کہاکہ قومی احتساب بیورونے صوبائی حکومتوںاورسول سوسائٹی کے تعاون سے کردارسازی پرتوجہ مرکوزکرتے ہوئے سکولوں،کالجوںاوریونیورسٹیوںکی سطح پرتقریباً20ہزارکریکٹربلڈنگ سوسائٹیاںقائم کی ہیں جن کے دوررس اثرات مرتب ہوںگے اور جب کردارسازی پرتوجہ دی جائے توبدعنوانی کے امکانات بھی کم ہوجائینگے۔