جامعہ کراچی: بی اے پرائیوٹ سال اول، دوئم اور سال اول ودوئم باہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اتوار 11 دسمبر 2016 18:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم اور سال اول ودوئم باہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے نا ظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے سال اول اور دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3400 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6000 روپے فیس کے ساتھ 20 دسمبر 2016ء تک جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2010ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔