جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

اتوار 11 دسمبر 2016 18:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے مختلف علاقوں میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں، سڑکوں میں چراغاں کے علاوہ تمام علاقوں میں موجود مساجد کے اطراف اور مختلف مقامات پر منعقد ہونے والی محافل کے مقامات پر خصوصی صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی گذرگاہوںپر استرکاری اور دیگر ضروری نوعیت کے امور کی انجام دیہی کا سلسلہ بھی برق رفتاری سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :