محکمہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام پولی تھین فری پنجاب کے موضوع پر گرافٹی مقابلے کاانعقاد

اتوار 11 دسمبر 2016 18:50

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) محکمہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ماسٹرز پینٹس کے تعاون سے پولی تھین فری پنجاب کے موضوع پر گرافٹی مقابلے کاانعقاد کیاگیاجس میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والوں 200سے زائد بچوں نے حصہ لیا،اس تقریب کا مقصد عوام میں پولی تھین کے نقصانات سے آگاہی فراہم کرناتھا،طلبا نے دیواروں پر مختلف تصاویر بنا کر ماحول دوستی کا پیغام دیا،اس موقع پر طلبا کاکہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں منعقد ہوتی رہنی چاہیے اور گورنمنٹ آف پنجاب کے اقدامات خوش آئند عمل ہیں، اس سرگرمی میں محکمہ تعلقات عامہ کے افسران عظمی رباب، نبیلہ رفیق، سحر اقبال وٹو او رجہانزیب گوندل نے شرکت کی،اس مو قع پر متعلقہ افسران کا کہنا تھا پنجاب حکومت کی کارکردگی صرف کاغذئی کارروائی تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات کرتے ہوئے مختلف فیکٹریوں کو سیل کر چکی ہے، حکومت پنجاب 2002آرڈیننس کے مطابق شاپنگ بیگز (کالے شاپر یا 15مائیکرونز سے کم وزن والا) کی مینوفیکچرنگ ، سپلائی اور استعمال پر مکمل پابندی ہے، یہ تقریب اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد عام لوگوں میں شعور اجاگر کرناہے تاکہ فوری طور پر وہ پولی تھین کے استعمال کو ترک کرکے ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :