پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے دفاتر (آج ) بند رہیں گے

اتوار 11 دسمبر 2016 18:50

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تمام دفاتر عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں آج 12دسمبربروز پیر بند رہیں گے،اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا گیاہے،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق تمام پیف پارٹنرسکولوں پیف انتظامیہ کی طرف سے تاکید کی جاتی ہے کہ عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے اپنے سکولوں میںمحفل درود پاک منعقد کریںاور طلباء کے درمیان مقابلہ حسن قرأت و نعت رسول مقبول کرواکر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

متعلقہ عنوان :