ضلعی انتظامیہ کا شہر کے مختلف اتوار بازاروں کا دورہ

اتوار 11 دسمبر 2016 18:50

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کے حکم پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی انسپکشن ٹیم نے امین اکبر چوپڑا ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائری) کی سربراہی میں مختلف اتوار بازاروں کو چیک کیا جن میں ماڈل ٹائون، شادمان ، گلشن راوی ، بیگم کوٹ اورغازی آبادشامل ہیں، لاہور میں حسب معمول5اتوار بازار لگائے گئے، گراں فروشی پر غیر معیاری سبزی اور پھل رکھنے والوں کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں، ڈی سی او کی ہدایت پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کل32 سبزیوں میں سی13سبزیوں (آلو کچا چھلکا ، آلو سٹور، پیاز ، بینگن ، کریلے ، میتھی ، بندگوبھی ، پھول گوبھی ، گھیا کدو ، ٹینڈیاں ، گاجر دیسی ، گاجر چائنہ )کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور10سبزیوں (ٹماٹر ، لہسن چائنہ ، ادرک تھائی لینڈ ، پالک ، لیموں چائنہ ، مونگڑے ، ماڑو ، بھنڈی ، مٹر )کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ9سبزیوں (لہسن چائنہ ، ادرک چائنہ ، کھیرا ، پیٹھا ، سبز مرچ ، شملہ مرچ ، اروی ، ساگ ، پھلیاں )کی قیمتیں برابر رہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح کل31پھلوں میں سی11 پھلوں(کھجور ایرانی ، گنڈیریاں ، پپیتا ، مکئی کے سٹے ، شکر قندی ، انار قندھاری دوم ، ناشپاتی چائنہ ، انگور گولا ، سنگھاڑے ، ناریل ایک عدد )کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ5پھلوں (سیب کالا کولو میدانی ، کینو درجن ، فروٹر درجن دوم ، مالٹا شکری ، انار قندھاری اول )کی قیمتوںمیںاضافہ ہوا جبکہ15 پھلوں (سیب وانا ، سیب کالا کولو ، سیب سفید ، سیب امری ، کیلا درجن اول ، کیلا درجن دوم ، مسمی درجن ، مالٹا درجن ، فروٹر درجن اول ، اناربدانہ ، امرود ، انگور ٹافی ، انگور موٹا )کی قیمتیں برابر رہیں۔

ڈی سی او نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکمے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔