کرپشن کے کنگ نواز شریف نے نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں قومی خزانہ خالی کردیا ہے ‘اعجا زچوہدری

شریف خاندان صرف اپنی ترقی چاہتا ہے ملک کی ترقی اشتہاروں اور فیتے کاٹنے تک محدود ہے ‘سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب

اتوار 11 دسمبر 2016 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ کرپشن کے کنگ نواز شریف نے نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں قومی خزانے کو خالی کردیا ہے اور ملک وقوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ،شریف خاندان صرف اپنی ترقی چاہتا ہے ملک کی ترقی اشتہاروں اور فیتے کاٹنے تک محدود ہے پانامہ چور حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے عوام کی طاقت سے شریف خاندان کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے اور آج بچے بچے کی زبان پر پانامہ چور حکمران کا نام ہے،ملک میں مافیا کی حکومت ہے اور تما م وسائل پر قابض ہے ، نواز شریف نے صرف اپنے آپ کو بچانے کے لیے پارلیمینٹ کی بے توقیری کی ہے اور قوم سے جھوٹ بولتے رہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں وہ صرف مال بنانے میں لگے ہوئے ہے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف عوام کے پاس جا کرموجودہ کرپٹ چوروں کی اصلیت عوام کے سامنے لائے گی،نواز شریف بری طرح شکنجے میں پھنس چکے ہیں اب ان کا بچنا نہ ممکن ہے لٹیرے حکمرانوں کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔