عید میلاد النبیﷺ کے خلاف اشتعال انگیزلٹرییچر چھاپنے والے ملک کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ‘محمد اشرف آصف جلالی

آسیہ ملعونہ کی رہا ئی کے لیے یورپی یونین کا متحرک ہونا پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے،توہینِ رسالت دہشت گردی کی بدترین شکل ہے یورپی ممالک کی طرف سے گستاخان رسالت کو پناہ دینے کی پالیسی نے مسلمانوں کو بہت کچھ سوچنے پرمجبور کر دیا ہے‘سمینار سے خطاب

اتوار 11 دسمبر 2016 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) تحریک لبیک یا رسو ل اللہ ﷺ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام قانون ناموس رسالت295c کے تحفظ اور عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں پیرانوالہ چوک وسن پورہ شمالی لاہور میں تاریخ ساز عظمت مصطفیٰﷺ سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت عراق کی عظیم روحانی شخصیت شیخ محمد عمر سلیم الحسینی نے کی تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے چیئرمین اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنا تحقیقی اور تفصیلی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظمت مصطفیٰ ﷺ کا پرچم عرش پر لہر ا رہا ہے ۔

یورپ میں توہین رسالت کا دھندا کرنے والے کبھی بھی یہ پرچم اتار نہیں سکتے ۔مذہبی آزادی ،آزادی اظہار اور انسانی حقوق کی آڑ میں ہم کسی کا بھی ناموس مصطفیٰ ﷺ پر کوئی حملہ برداشت نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

295c قانون ناموس رسالت معاشرے کے امن کا ضامن ہے اس میں تبدیلی یا خاتمے کے بڑے مہلک اثرات معاشرے پر مرتب ہونگے ۔عالم اسلام نے جشن میلاد النبی ﷺ کی دھوم سے اقوام عالم کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ہم اپنے رسول ﷺ کے وفا دار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے خلاف اشتعال انگیزلٹرییچر چھاپنے والے ملک کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں حکومت ایسے لوگوں پر کڑی نظر رکھے۔ 295C پاکستانی قانون بعد میںہے اور قرآنی قانون پہلے ہے ۔اگر محض پاکستانی قانون ہوتا تو اس کے بدلنے کا مطلب اور تھا مگر قرآنی قانون کو نہیں بدلہ جا سکتا بلکہ اسے بدلنے کی کوشش کرنے والوں کو بدل دیا جائے گا ۔

آسیہ ملعونہ کی رہا ئی کے لیے یورپی یونین کا متحرک ہونا پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔توہینِ رسالت دہشت گردی کی بدترین شکل ہے۔آسیہ ملعونہ اس دہشت گردی کی مرتکب ہوئی ہے اور اس کا اقرار بھی کر چکی ہے ۔ سیشن کورٹ ننکانہ اور پنجاب ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اور آسیہ ملعونہ کی حمایت میں پوپ کابیان پاکستانی عدالت کی توہین ہے۔

یورپی ممالک کی طرف سے گستاخان رسالت کو پناہ دینے کی پالیسی نے مسلمانوں کو بہت کچھ سوچنے پرمجبور کر دیا ہے۔ اگر مغربی ممالک نے گستاخانہ کلچر کی حوصلہ شکنی نہ کی تو تہذیبوں کا بہت سخت تصادم ہو سکتا ہے خدانخواستہ جس سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے ۔اب بھی وقت ہے کہ یورپی ممالک سلمان رشدی ،تسلیمہ نسرین اور ٹیری جونز جیسے گستاخوں کی پشت پناہی چھوڑ دیں اور انہیں امت مسلمہ کے حوالے کریں۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا غازی ملک ممتاز حسین قادری شہیدرحمہ اللہ تعالیٰ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیی4 جنوری کوپورے ملک میں یوم عشق رسول ﷺ منایا جائے گا ۔اورلاہور میں انشاء اللہ تعالیٰ ایک بجے داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک ’’لبیک یا رسول اللہﷺ ‘‘ریلی نکالی جائے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور غازی ملت حضرت غازی ممتاز حسین قادری شہید رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے خاندان کے زیر اہتمام یکم مارچ کولیاقت باغ راولپنڈی میں غازی صاحب کے پہلے عرس مقدس کے موقع پر عظیم الشان انٹرنیشنل لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا .ان شاء اللہ تعالیٰ یکم اپریل کو بعد از نماز مغرب مینار پاکستان پر تاریخ ساز مرکزی عقیدہ توحید سیمینار منعقد کیا جائے گا ۔

تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ لاہور کے امیر پیر سید خرم ریاض شاہ نے کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ غلامان رسول ﷺ کا ایک نہ رکنے والا کارواں ہے جو منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا ۔شیخ الحدیث مفتی محمد امین نقشبندی نے کہا ناموس مصطفیٰ ﷺ کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے ۔مولانا محمد مبارک علی رضوی نے کہا کہ عشق رسول اللہﷺ ایک مومن کے لیے قیمتی سرمایہ ہے ۔سیمینار میں الحاج میاں محمد الیاس چشتی،مفتی محمد زاہد قادی ،مولانا طارق لطیف نقشبندی ،مولانا صاحبزادہ سردار احمد رضا فاروقی،حافظ محمد زاہد رازی ،محمد سجاد جلالی،مولانا محمد یونس قادری سمیت کثیر تعداد میں علماء اور عوام شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :