گورنر ملک محمدرفیق رجوانہ کی خیبرپختونخوا کے گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے گورنرہاوس پشاورمیں ملاقات

اتوار 11 دسمبر 2016 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پنجاب کے گورنر ملک محمدرفیق رجوانہ نے خیبرپختونخوا کے گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے گورنرہاوس پشاورمیں ملاقات کی ۔وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ، خیبر پختونخوا کے گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑاکے ہمراہ پشاور میں سابق سینیٹر اور سیاسی رہنما مرحوم حاجی محمد عدیل کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ پر گئے ۔

انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فا تحہ خوانی کی اور پسماندگان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہو ئے انہیں یہ ناقابل تلافی نقصان صبر وحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وطن عزیز کیلئے مرحوم کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ، خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کے ہمراہ سینیٹر الیاس بلور کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور اُن سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

دریں اثناہء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سر انجام خاں اور وزیر اعظم کے مشیرا میر مقام کی رہائش گاہوں پر گئے اور ان سے ملاقاتیں کی اور اہم قومی معاملات پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :