برطانوی باکسر اینتھنی جشوا نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

فاتح باکسر نے امریکی کھلاڑی ایرک مولینا کو تیسرے رائونڈ میں ناک آئوٹ کر کے کامیابی اپنے نام کر لی

اتوار 11 دسمبر 2016 17:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء)برطانوی باکسر اینتھنی جوشوا نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا ۔ امریکا کے ایرک مولینا کوتیسرے راونڈ میں ناک آئوٹ شکست ہوگئی ۔ مانچسٹر ایرینا میں اینتھنی جوشوا اور ایرک مولینا رنگ میں اترے ۔

(جاری ہے)

اینتھنی جوشوا نے پہلے رائونڈ میں ہی امریکی حریف پر دھاک بٹھا دی ۔ ستائیس سالہ برطانوی باکسر نے ایرک مولینا پر تابڑ توڑ مکے برسائے اور تیسرے راونڈ میں دھول چٹادی ۔ اینتھنی جوشوا نے کیرئیر کی اٹھارہویں فائٹ جیت کر آئی بی ایف ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔