آسٹریلوی مڈ ل آرڈر بلے باز پیٹر ہینڈ سکومب نے یاسر شاہ سے نمٹنے کیلئے تیاری شروع کردی

اتوار 11 دسمبر 2016 17:30

آسٹریلوی مڈ ل آرڈر بلے باز پیٹر ہینڈ سکومب نے یاسر شاہ سے نمٹنے کیلئے ..

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء)آسٹریلوی مڈ ل آرڈر بلے باز پیٹر ہینڈ سکومب نے پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے تیاری کرنا شروع کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 25سالہ پیٹر ہینڈ سکومب کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ ایک ورلڈ کلاس بالر ہے اور انہیں اس وقت کا انتظار ہے جب وہ لیگ سپنر کا میدان میں سامنا کریں گے ۔ کینگرو بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے یاسر کو زیادہ گیند کرتے تو نہیں دیکھا ہے لیکن وہ یہ کہ سکتے ہیں کہ لیگ سپنر برسبین کی پچ سے بانس اور سپن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے ،گلابی گیند سے ان کی ورائٹی کو سمجھنا بھی بہت مشکل ثابت ہوسکتا ہے ۔