ممبئی ٹیسٹ،انگلینڈ پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے

انگلش ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئی49رنز درکار اور اسکی صرف 4وکٹیں باقی،بریسٹو50رنز بنا کر ناقابل شکست قبل ازیں بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں631رنز بنا کر آئوٹ ، کوہلی کی235، اور یادیو کے 104رنز

اتوار 11 دسمبر 2016 17:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) انگلینڈ اور بھارت کے مابین جاری چوتھے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے۔انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئی49رنز درکار ہیں اور اسکی صرف 4وکٹیں ابھی باقی ہیں۔قبل ازیں بھارتی ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز400کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں631رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور انگلینڈ پر231رنز کی برتری حاصل کر لی۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی235،مرلی وجی136اور یادیو104رنز بنا کر نمایاں رہے،جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز 182رنز پر6وکٹیں گنوا بیٹھی،چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک بریسٹو 50رنز پر ناقابل شکست ہیں۔تفصیلات کے مطابق ممبئی میں جاری چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے اپنے تیسر ے دن کے سکور7وکٹوں پر451رنز اننگز کا آغاز کیا تو بھارتی ٹیم ویرات کوہلی اور یادیو کی شاندار سنچریوں کی مدد سی631رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور اور انگلینڈ پر231رنز کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی235،مرلی وجی136اور یادیو104رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نی4،جوئے روٹ اور معین علی نی2،2جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز 182رنز پر6وکٹیں گنوا بیٹھی۔انگلینڈ کی جانب سے الیسٹرکک18،جیننگ صفر،جوئے روٹ77،معین علی صفر، بن سٹوکس 18اوربال2رنز بنا کر آئوٹ ہوئے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک بریسٹو 50رنز پر ناقابل شکست ہیں۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میںایشون اور جدیجہ نی2،2 بنیشور کمار اور یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے آخری روزانگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئی49رنز درکار ہیں اور اسکی صرف 4وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :