پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے ‘ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی میں سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی‘ ہم عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کی پریس کانفرنس

اتوار 11 دسمبر 2016 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے ‘ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی میں سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی‘ ہم عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ۔ وہ اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس طرح کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہو گی۔ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی می ں سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو آئین اجازت دیتا ہے کہ 5 مشیر رکھیں۔ وزیر اعظم نے بھی مشیروں کو وزیر کے برا بر اختیارات دے رکھے ہیں ہم عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ میں نے سوشل سیکیورٹی میں موجود کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کی۔ کرپٹ عناصر عدلیہ میں جا رہے ہیں اور کامیاب بھی ہو رہے ہیں۔ …(رانا)