بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر روندرا جدیجا نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر روندرا جدیجا نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، انہوں نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف ممبئی ٹیسٹ میں ایلسٹر کک کو آئوٹ کرکے حاصل کیا، اس طرح وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے 20ویں بائولر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز انیل کمبلے کے پاس ہے جنہوں نے 619 وکٹیں لے رکھی ہیں

متعلقہ عنوان :