جشن عید میلاد النبی ﷺ ،اسلام آ باد پولیس نے مسا جد او رمیں مذہبی اجتما عات کے حوالے سے جا مع سیکو ر ٹی پر و گر ام تر تیب دیدیا

2000سے زائد اسلام آ باد پولیس کے اہلکا ر ڈ یو ٹی کی خدما ت سر انجا م دیں گے

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے مو قع پر مسا جد او رمیں مذہبی اجتما عات کے حوالے سے اسلام آ باد پولیس نے ایک جا مع سیکو ر ٹی پر و گر ام تر تیب دیا ہے جس کے تحت2000سے زائد اسلام آ باد پولیس کے اہلکا ر ڈ یو ٹی کی خدما ت سر انجا م دیں گے ۔ پولیس کما نڈوز ، کیو آ ر ایف اور اے ٹی ایس کی ٹیمیں سپیشل نا کہ جا ت ، فا لکن گا ڑ یا ں اور تھا نہ جا ت کی گا ڑ یا ں مختلف مقاما ت پر تعینا ت کر دی گئیں اسلام آ باد پولیس کے سا تھ پاکستان رینجر زکے دستے بھی اپنے فرائض سر انجا م دیں گئے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق جشن عید میلاد النبیؐ کے مو قع پر سیکو ر ٹی کے کے حو الے سے ایک جا مع پلان تر تتب دیا گیا ہے ۔ اس پلا ن کے تحت مختلف پولیس ٹیمیں اپنے اپنے ایر یا میں پٹر ولنگ کر یں گی جس کی سر بر اہی ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ایس پیز زونز اس سیکو رٹی و پٹر ولنگ پلان کی اپنے اپنے از خو د ما نٹیر نگ کر یں گے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد ساجد کیا نی نے جشنمیلاد النبی ﷺ کے مو قع پر خصوصی سکیورٹی پلان تر تیب دیاہے ۔

اس پلا ن کے تحت وفاقی دارلحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام متعلقہ ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔ 4 ایس پیز زونز ،7 ایس ڈی پی اوز، 22انسپکٹرز رینک کے آ فیسر ز بھی ڈیو ٹی سر انجا م دیں گئے , جشن عید میلا دالنبی ؐکے دوران با و ردی مسلح ، سول پارچات اور لیڈ یز پو لیس،کمانڈوز ،لیڈی کمانڈوز بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی افسران و جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ واک تھر و گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی جا ئے گی ۔ اسلام آ باد عید میلا دالنبی ؐکا مین جلو س کر کٹ گر ائونڈ سیکٹر G-7مر کز سے بر آمد ہو کر مختلف روٹس سے ہو تا ہو اآ بپا ر ہ میں اختتام پذیر ہو تا ہے اس کے علاوہ عید میلا دالنبی ؐکی ریلیا ں اور میلا د کے پر و گر امز ہو ں گئے ان پر اسلام آ باد پولیس نے سیکو ر ٹی کے خصوصی انتظا ما ت کیے ہیں اور متعلقہ پولیس کو اس با ر ے میں ہد ا یا ت جا ر ی کر دی گئیں کہ وہ اپنے علا قوں میں سیکو ر ٹی کے فول پروف انتظا ما ت کر یں ، مزید بر آں شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جا ئے گی ، اور بذ ر یعہ بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف ایر یاز کی چیکنگ کو یقینی بنا ئے گا ۔

اسلام آ باد پولیس کے تما م تھا نہ جا ت کو اس سلسلہ میں ڈ یو ٹی ر وسٹر مر تب کر نے کی ہد ا یت کی گئی ہیں اور اسلام آ باد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علا قوں میں گشت کے لیے ٹیمیں بھی مقرر کر نے کی ہد ا یا ت کی گئیں ہیں ، ا یس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض ہے کہ وہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل اور ان کی پر اپر ٹی کے تحفظ کو یقینی بنا ئیں ۔ اس سلسلہ میں انہو ں نے کہا کہ پولیس تما م وسا ئل بر وئے کا ر لا ئے گی اور کسی قسم کی کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :