مسلم کانفرنس کے ڈویژنل صدر دیوان علی خان چغتائی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) مسلم کانفرنس کے ڈویژنل صدر دیوان علی خان چغتائی کی رہائش گاہ پر خواتین کی عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق مسلم کانفرنس کے ڈویژنل صدر دیوان علی خان چغتائی اپر چھتر کی رہائش گاہ پرخواتین کی عظیم الشان محفل میلادکا انعقاد کیا گیا میلاد میں سابق وزیر حکومت شیمم علی ملک بیگم، مرتضیٰ گیلانی،سمیعہ ساجد ،بیگم اظہر گیلانی،بیگم انصر پیرزادہ،بیگم خواجہ محمدشفیق ودیگر میلاد سے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ 12ربیع اول تاریخ کا وہ حصہ ہے جب انسان کو انسانیت کا درس دینے والے پیارے کی ولادت ہوئی حضورﷺتمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گے سرکار دورعالم حضرت محمد ﷺکی ولادت اللہ تعالیٰ کی خصوصی نظر کرم ہے ، حضورﷺکی ولادت سے کائنات منور ہوئی ۔