مقبوضہ کشمیر، سالویشن موومنٹ کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف پریس کالونی سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

اتوار 11 دسمبر 2016 17:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر سالویشن موئومنٹ نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف وریوں کے خلاف پریس کالونی سرینگر میں ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سالویشن موومنٹ کے رہنمائوں نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک بھارتی فورسز کے ہاتھوں سو سے زائد کشمیریوں کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے دبانے کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے تمام تر جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداء کے مشن کی تکمیل تک جد وجہد جاری رکھنے کاعزم کیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سالویشن موومنٹ کے رہنمائوں نے اس موقع پر جیلوںمیں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ۔

انہوںنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تنازہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ احتجاجی مظاہرین کے شرکا نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگائے ۔ سالویشن مائومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کی ہدایت پر کیے جانے والے مظاہرے میں ذولفقار حمید، مولانا رفیق ، امتیاز احمد، فاروق احمد ، معراج الدین اور تنظیم کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :