ہمارے نوجوان اپنا آج قوم کے مستقبل کیلئے قربان کر رہے ہیں، میرواعظ

ماجد زرگر کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی ،شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت

اتوار 11 دسمبر 2016 17:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے آرونی بجبہاڑہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوںماجد زرگر، راحیل امین، جنید احمد متو اور عارف احمد شاہ کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے اتوار کو دوران نظر بندی شہید ماجد زرگر کے والد سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے ماجد زرگرسمیت چاروں نوجوانوںکوجمعرات کو شہید کیا تھا اور ان کی میتوں کی بے حرمتی کی تھی۔ میرواعظ نے بھارتی فوسز کی اس کاروائی کو بدترین سیاسی انتقام گیری قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے معصوم اور کمسن نوجوان جموں وکشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف اور ستم رسیدہ قوم کی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور اپنا آج قوم کے مستقبل کیلئے قربان کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عظیم نصب العین کے حصول کیلئے جانی و مالی قربانیاں دی جا رہی ہیں اور ہماری جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :