چکوال،نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل ،دوسرے کو شدید زخمی کردیا

اتوار 11 دسمبر 2016 16:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔ پڑھال، ڈھڈیال روڈ پرنامعلوم افراد رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اورگھر کے برآمدے میں سوئے 2 بھائیوں میں سے محمد توقیر بٹ کوفائرنگ کر کے قتل جبکہ اس کے دوسرے بھائی محمد قدیر بٹ کو بھی گولیاں ماریں جس سے وہ زخمی ہوگیا، ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ہومو سائیڈ سرکل چکوال نے قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :