ایبٹ آباد :حادثے کی جگہ سے جنید جمشید کی اہلیہ کا پرس مل گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 دسمبر 2016 16:40

ایبٹ آباد :حادثے کی جگہ سے جنید جمشید کی اہلیہ کا پرس مل گیا

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11دسمبر۔2016ء) ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں طیارے کے حادثے کی جگہ سے جنید جمشید کی اہلیہ کا پرس مل گیا ۔ پرس سے شناختی کارڈ اور جنید جمشید کی تصویر بھی ملی ہے۔چند روز قبل حویلیاں طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ پر پڑے ملبہ سے مقامی لوگوں نےجنید جمشید کی اہلیہ کا پرس حاصل کیا جس میں نیہا جنید کا شناختی کارڈ اور جنید جمشید کی تصویر درست حالت میں موجود تھی ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے پرس ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا جس کی ڈی پی او ایبٹ آباد خرم رشید نے بھی تصدیق کی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرس کے ہمراہ جنید جمشید کی اہلیہ کا ذاتی دستی بیگ بھی ملا ہے۔ جس میں جنید جمشید کی 2 تصاویر، ذاتی دستاویزات، 4 سونے کی چوڑیاں، 3 گھڑیاں، 2 سونے کی انگوٹھیاں بالکل درست حالت میں ملی ہیں۔ ملنے والی تمام اشیاء کو پی آئی اے حکام سے سیل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر جنید جمشید کی اہلیہ کی تصدیق بارے مختلف خبریں گرم تھیں لیکن اب ان دستاویزات کے ملنے کے بعد تمام افواہیں دم توڑ‌گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :